مکئی، سویا بین اور گندم کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) امریکی مارکیٹ میں مکئی، سویا بین اور گندم کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ گرم موسم کے باعث ان کی پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے وقفے سے قبل جولائی کیلئے سودے 5.75 سینٹ کم ہوکر 3.63 ڈالر فی بشل طے پائے۔سویا بین کے اسی ماہ کیلئے سودے 3.75 سینٹ کم ہوکر 9.53 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے جولائی کیلئے سودے 1.5 سینٹ کم ہوکر 4.30 ڈالر فی بشل طے پائے۔