مارچ کے دوران چین کے صنعتی منافع میں 23.8 فیصد اضافہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) چین نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کے صنعتی منافع میں 23.8 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تعمیراتی شعبے میں تیزی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران اس کے صنعتی شعبے کا منافع 688.7 ارب یوان (99.9 ارب ڈالر ) رہا جو 2016 ئ کے اسی عرصے کی نسبت 23.8 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی (جنوری سے مارچ ) کے دوران صنعتی شعبے کا خالص منافع 1.7 ٹریلین یوان رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 28.3 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :