پاک فوج کا ٹوئٹ سے ثابت ہوگیا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، شیخ رشید

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:16

پاک فوج کا ٹوئٹ سے ثابت ہوگیا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی کی جانب سے نیوزلیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کرنااس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی بلکہ گونگے اور بہروں کو قربانی کا بکرا بنایا،یہ بات انہوں نے ہفتے کو نجی ٹی وی سے اپنی گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈان لیکس سے قومی تشخص اور آرمی کی ساکھ کو نقصان پہنچا یہ پاک فوج اور سویلین حکومت کا معاملہ ہے،حکومت نے کچھ گونگے اور بہرے لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا کر اس معاملے میں ملوث اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی جس پر ہمارے اعتراضات ہیں لیکن پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی نے نیوزلیکس پر حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا جس سے واضح ہوگیا کہ جس معاملے پر پاک فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور حکومت نے اس معاملے پر لوگوں کو سزا دینے کی کوشش کی وہ قومی تشخص کو بدنام کرنے کے اصل مجرم نہیں ہیں۔

نیوزلیکس پر آرمی کے سٹینڈ نے سب پر عیاں کردیا کہ وہ حکومتی فیصلے سے مطمئن نہیں اور یہ ہمارے مؤقف کی بھی تائید ہے کہ قومی اداروں کی ساکھ اور تشخص بدنام کرنے میں ملوث اصل مجرمان کو سزا دی جائی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :