سعودی عرب ،کویت نے 162پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:46

سعودی عرب ،کویت نے 162پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سعودی عرب اور کویت نے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے والے 162پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کے بعد گھر وں کو جانے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

کویتی حکومت نے 12پاکستانیوں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے پر بے دخل کردیا جو گزشتہ روز نجی ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچے ۔اسی طرح سعودی حکومت نے بھی ویزے کی مدت سے زائد قیا م کرنے والے 150پاکستانیوں کو سعودی ائیر لائنز کی پرواز 3770کے ذریعے واپس بھجوا دیا ۔ لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیدخل کئے گئے پا کستانیوں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔

متعلقہ عنوان :