ہم سڑکیں بناتے ،احتجاج والے سڑکیں ناپتے رہیں گے ،ْ2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا ،ْپھر کبھی بجلی نہیں جائیگی، محمد نواز شریف

چھوٹی چھوٹی جلسیاںکر نے اور استعفے مانگنے والو اپنا کام کرو ،ْ سیاست اور ملک چلانا تمہارے بس کی بات نہیں،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہے ہو اب وہ بھی نہیں کھیلی جاتی ،ْ اوکاڑہ کے عوام کے جذبے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہورہا ہے ،ْمخالفین کی جلسی اور ہمارے جلسے میں زمین آسمان کا فرق ہے ،ْ آپ کا جذبہ دیکھ کر مخالفین جلسیاں کر نا بھی بند کر دینگے ،ْ ملک ترقی کررہا ہے ،ْ دہشتگردی ختم ہورہی ہے ،ْ کراچی کا من واپس آرہا ہے ،ْ مخالفین کے پلے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،ْ آئندہ سال عوام کی خوشحالی کیلئے اور کام کرینگے ،ْپورے پاکستان میں خوشحالی کی کرنیں پھلیں گی ،ْ بچے خوشحال شہری بنیں گے وزیراعظم کا اوکاڑہ میں سوئی گیس کیلئے 47کروڑ روپے ،ْ فلائی اوور کیلئے 74کروڑ سڑکوں کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان بیڈ کے ہسپتال کو 500بیڈ کا کیا جارہاہے ،ْاوکاڑہ میں انشاء اللہ انڈسٹریل سٹیٹ بنائینگے ،جلسے سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:46

ہم سڑکیں بناتے ،احتجاج والے سڑکیں ناپتے رہیں گے ،ْ2018میں لوڈشیڈنگ کا ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ چھوٹی چھوٹی جلسیاںکر نے اور استعفے مانگنے والو اپنا کام کرو ،ْ سیاست اور ملک چلانا تمہارے بس کی بات نہیں ،ْ تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہے ہو اب وہ بھی نہیں کھیلی جاتی ،ْ ہم سڑکیں بناتے رہیں گے اور احتجاج والے سڑکیں ناپتے رہیں گے ،ْ2018میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا اور پھر کبھی بجلی نہیں جائیگی ،ْ اوکاڑہ کے عوام کے جذبے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہورہا ہے ،ْمخالفین کی جلسی اور ہمارے جلسے میں زمین آسمان کا فرق ہے ،ْ ملک ترقی کررہا ہے ،ْ دہشتگردی ختم ہورہی ہے ،ْ کراچی کا من واپس آرہا ہے ،ْ مخالفین کے پلے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،ْ آئندہ سال عوام کی خوشحالی کیلئے اور کام کرینگے ،ْپورے پاکستان میں خوشحالی کی کرنیں پھلیں گی ،ْ بچے خوشحال شہری بنیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے 2013والا منظر یاد آرہا ہے یہ جذبہ اور جوش 2013سے بھی زیادہ ہے ،ْمجھے 2013والا جلسہ نہیں بھولا اور 2017میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے میرے پاس آپ کیلئے الفاظ نہیں ہیں ،ْآپ کے جذبے کو دیکھ کر دل بہت خوش ہورہاہے اوکاڑہ کے جذبے کو دیکھ کر دل باغ باغ ہورہاہے ،ْ اوکاڑہ کے لوگومانگو کیا مانگتے ہو ،ْ اللہ تعالیٰ آپ کو سب کچھ دیگا ،ْنواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ بھولتا نہیں ہے ،ْمیں آپ کو وعدہ یاد دلانے آیا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ 2013کے جلسے میں نواز شریف نے کہا تھا کہ انشاء اللہ اوکاڑہ سے موٹر وے گزریگی لاہور سے ملتان موٹر وے پر کام شروع ہوگیا ہے یہ موٹر وے بن رہی ہے ،ْانشاء اللہ دیپالپور اور اوکاڑہ سے موٹر وے گزرے گی اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ میں اپنے وعدے کی توثیق کر نے آیا ہے ،ْ اوکاڑہ کے وارے نیارے ہو جائینگے ،ْاوکاڑہ میرا پیارا شہر ہے ،ْمجھے اس شہر سے بہت پیار ہے ،ْمجھے معلوم ہے اوکاڑہ والے بھی مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ،ْہم نے اوکاڑہ کیلئے سوئی گیس کے پائپ کی بنیاد رکھ دی ہے ،ْ47کروڑ روپے سوئی گیس پر خرچ کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ دیپالپور چوک کے فلائی اور پر 74کروڑ روپے خرچ کیا جارہاہے ،ْبیس کروڑ روپے کی لاگت سے اوکاڑہ میں سڑکیں تعمیر کی جائیگی اور سڑکوں کی مرمت بھی کی جائیگی انہوںنے کہاکہ اوکاڑہ میں 200بیڈ کے ہسپتال کو 500بیڈ کا کیا جارہاہے ،ْاوکاڑہ میں انشاء اللہ ایک انڈسٹریل سٹیٹ بنائینگے ،ْ اوکاڑہ نے 2013میں مسلم لیگ (ن)سے محبت کا ثبوت دیا ہے آج (ن) لیگ اوکاڑہ سے محبت کا ثبوت دے رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مخالفین چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہے ہیں ان کی جلسی اور اس جلسہ میں زمین آسمان کا فرق ہے ،ْاوکاڑہ پاکستان کا دل ہے ،ْیہ اس کا فیصلہ ہے اوکاڑہ پنجاب کا ہاٹ لائن ہے ،ْپاکستان کے عوام کا جذبہ بتارہا ہے انشاء اللہ 2018ء بھی مسلم لیگ (ن)کا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ وہ لوگ جو احتجاج کر تے ہیں ،ْ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لوڈشیڈنگ کے موجد لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں ،ْانشاء اللہ 2018ء میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا جائیگا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے اور ہر ماہ میں ایک نیا کار خانہ تیار ہورہاہے ،ْ1300میگا واٹ کے نئے کار خانے بن رہے ہیں چند دن پہلے بھکی گیا ،ْپھر ساہیوال جائونگا ،ْ حویلی بہادر شاہ جائونگا ،ْ قادر آباد میں ،ْ بلو کی میں 1300میگا واٹ کے کارخانے لگ رہے ہیں ،ْ کراچی پورٹ قاسم ،ْ تربیلا فور پر کام ہورہاہے ،ْنیلم جہلم پراجیکٹ سی960میگا واٹ بجلی آئیگی اور انشاء اللہ ملک بجلی آئیگی اور پھر کبھی نہیں جائیگی ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ جو پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا عذاب دیکر گئے ہیں ان سے پوچھا جائے کیوں پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا ۔نواز شریف نے کہاکہ موٹر وے ہم بنا رہے ہیں ،ْ لوڈشیڈنگ ہم ختم کررہے ہیں ،ْ ہماری حکومت آئی ہے ،ْلاہور سے ملتان موٹر وے شروع ہوئی ہے ،ْ یہ موٹر وے ملتان سے سکھر جائیگی ،ْ سکھر سے حیدر آباد بننا شروع ہو جائیگی ،ْحیدر آباد سے کراچی تک چند ماہ میں مکمل ہو جائیگی یہ چھ رویہ موٹر وے ہے جس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

نواز شریف نے کہاکہ پاکستان ترقی کررہا ہے ،ْ دہشتگردی ختم ہورہی ہے ،ْ کراچی کا من واپس آرہا ہے ،ْکسان خوشحال ہورہا ہے ،ْکھاد سستی ہورہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ اور بھی سستی ہوگی بجلی صرف آئے گی نہیں بلکہ سستی بجلی بھی عوام کو ملے گی ۔نواز شریف نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان ترقی کررہا ہے احتجاج کر نے والے احتجاج ہی کر تے رہ جائینگے ہم سڑکیں بناتے جائینگے یہ سڑکیں ناپتے جائینگے ان کے پلے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں ہے ہر بات پر کہتے ہیں نواز شریف استعفیٰ دو ،ْنوازر شریف تمہارے کہنے پر استعفیٰ دیگا ،ْ جائو جا کر کرکٹ کھیلو !یہ سیاست تمہارا کام نہیں ،ْ ملک چلانا تمہارا کام نہیں ہے ،ْ تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہو وہ کافی ہے اب وہ بھی نہیں کھیل سکتے جو کھیل لی ہے وہ کھیل لی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہم کرکٹ بھی کھیلے ہیں اورپاکستانی عوام کی خدمت بھی کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ رائو اجمل کی سکیموں کا اعلان دیپالپور میں جا کرو نگا رائو اجمل نے دیپالپور میں بہت بڑے برج الٹائے ہیں اسی ماہ دیپالپور جائونگا ریاض الحق جج صاحب نے مجھے بلایا ،ْ میاں منیر بھی اچھے کارکن ہیں آپ سب کا شکر گزار ہوں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب موٹر وے بن جائیگی دیپالپور آئونگا اور موٹر وے پر ساتھ ساتھ چلیں گے انشا ء اللہ آئندہ سال عوام کی خوشحالی کیلئے بہت کام کرینگے ،ْپورے پاکستان میں خوشحالی کی کرنیں پھلیں گی ،ْ بچے خوشحال شہری بنیں گے ۔

نواز شریف نے کہاکہ آپ کا جذبہ دیکھ کر مخالفین جلسیاں کر نا بھی بند کر دینگے ،ْ انہوںنے کہاکہ جو پیار آپ نے دیا ہے اس پر دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔