مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو حق د لونے کے لیے وزیر اعلی پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہیں، راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:40

مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو حق د لونے کے لیے وزیر اعلی پنجاب ہمہ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو حق د لونے کے لیے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے ورکرزپنجاب ویلفیئر بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ لیبر ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی کو ماہانہ 30 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار کیا جائے اور جن مزدوروں کے بچوں کی یونیورسٹی میں فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈگریاں رکی ہوئی ہیں ان کی فیس کی فوری ادائیگی کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بقایا جات کی گرانٹ کے لیے 50 ملین کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں جوکہ 30 جون تک تمام مزدوروں کو بقایا جات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک آئل ریفائنری میں مزدوروں کو جہیز ، ڈیتھ اور سکالرشپ گرانٹ کی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے کی خطیررقوم کے چیکوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمو د گوندل ، ڈاکٹر جمال ناصر، ایم پی ایز راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، ملک افتخار ، سردار نسیم خان ، اے ڈی ایم ایچ آ ر ایڈمن اٹک آئل ریفائنری بریگیڈیرجاوید ملک ، یونین سی بی اے کے صدر حمید خان جدون ، جنرل سیکرٹیری عبدالروف سمیت اٹک آئل ریفائنری ، کوہ نور ملز اور مری بروری کے مزدوروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ 30 جون کے بعد لیبر کالونی کاسنگ بنیاد رکھ کر جلد کام شروع کر دیا جائیگا اور آئندہ مالی سال کے دوران اس پرکام مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کارخانوں میںکام کرنے والے مزدوروں کو 5 فیصد منافع دالونے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو سمری ارسال کر دی گئی ہے اور قانون سازی کر کے مزدوروں کو ان کو حق دالویا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے اپنی تمام تر توجہ تعلیم او رصحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ آج کی نوجوان نسل نے آنے والے دنوں میں پاکستان کی بھاگ ڈور کو سنبھالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کا قیمتی سرمایہ ہے جو کہ ملکی خوشحالی کے لیے دن رات ایک کر کے محنت کررہے ہیں اور ان کے حقو ق کی حفاظت کرناحکومت پنجاب اپنا اولین فرض سمجھتی ہے ۔ بعدازاں انہوںنے بیواو،ْںمیں1کروڑ 20ؒٓلاکھ روپے کے ڈیتھ اور سکالرشپ کے لیے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :