جاؤجاکےکرکٹ کھیلو،ملک چلاناتمہاراکام نہیں،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتےرہو،محمدنوازشریف
مخالفین ہربات پرکہتےہیں نوازشریف استعفیٰ دو،بھئی نوازشریف تمہارےکہنے پراستعفیٰ دے گا؟آج کل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرنےوالویہ جلسہ ہوتاہے،لوڈشیڈنگ کےمئوجدآج لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں،اوکاڑہ میں47کروڑروپےکی لاگت سےسوئی گیس،فلائی اوور74کروڑ،سڑکوں کیلئے20کروڑ،جبکہ500بیڈزکاہسپتال بنانے کااعلان کرتاہوں۔وزیراعظم نوازشریف کاخطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 18:11
(جاری ہے)
ہم نے اوکاڑہ میں 47کروڑروپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائن کی بنیادرکھ دی ہے۔
دیپالپورچوک کے فلائی اوورکیلئے 74کروڑروپے خرچ کیاجارہاہے۔20کروڑکی لاگت سے سڑکوں کی مرمت کیلئے فنڈزفراہم کیے جارہے ہیں۔اوکاڑہ ہسپتال کو500بیڈکاکیاجارہاہے۔اوکاڑہ کوانڈسٹریل اسٹیٹ بنائیں گے۔2013ء میں اوکاڑہ نے مسلم لیگ سے محبت کاثبوت دیا۔آج ہم آج کل چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرنے والوکوبولیں کہ یہ جلسہ ہے۔زمین آسمان کافرق ہے۔عوام کاجذبہ دیکھ کرآپ جلسیاں کرنابھی بندکردیں گے۔اوکاڑہ پاکستان اور پنجاب کادل ہے۔عوام کاجذبہ بتارہاہے کہ 2018ء میں اوکاڑہ مسلم لیگ ن کاہوگا۔نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے مئوجدآج لوڈشیڈنگ کی بات کررہے ہیں۔2018ء میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا۔آئندہ ہرآنے والے مہینے میں 13،13سو میگاواٹ کے نیاکارخانہ بجلی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کٹم ،کراچی کاامن واپس آرہاہے،کسان خوشحال ہورہاہے۔بجلی آئیگی ہی نہیں بلکہ سستی بھی ہوگی۔ہم سڑکیں بناتے جائیں گے یہ سڑکیں ناپتے جائیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ ہربات پرکہتے ہیں نوازشریف استعفیٰ دو،بھئی نوازشریف تمہارے کہنے پراستعفیٰ دے گا؟جاؤجاکے کرکٹ کھیلو،سیاست یاملک چلاناتمہاراکام نہیں ،تم صرف کرکٹ ہی کھیلتے رہو،اب وہ بھی نہیں کھیل سکتے،جتنی کھیلنی تھی کھیل لی۔ہم توکرکٹ بھی کھیلے ہیں اور عوام کی خدمت بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ دعوت دینے پرریاض الحق جج،راؤ اجمل،یاورزمان،میاں منیرسب کاشکریہ کرتاہوں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.