ہم سڑکیں بنا اورمخالفین سڑکیں ناپ رہے ہیں،وزیر اعظم

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:22

ہم سڑکیں بنا اورمخالفین سڑکیں ناپ رہے ہیں،وزیر اعظم
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی پر کام کر رہے ہیں ملک کو برباد نہیں کر ہے ہیں کچھ لوگ ترقی کی راہ میں روکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سڑکیں بنا رہے ہیں وہ سڑکیں ناپ رہے ہیں۔وہ ہفتہ کو اوکاڑہ کے نواح شیر گڑھ میں ورکر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں کراچی موٹر وے انشا اللہ جلد مکمل ہو جائیگی بجلی ان لو گوں نے خراب کی ہے ہم ٹھیک کر رہے ہیں اور ٹھیک کر کے دم لیں گے ہم دو ستو ں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں کبھی پیچھے نہیں چھوڑا ہمارے مخالف ہماری ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہو ئے ہیں ابھی تو ابتداء ہے آگے آگے دیکھے ہو تا ہے کیا عوام 2018میں ملک دشمنوں کو مسترد کر دیں گے اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کو کھادوں کی قیمتوں میں کمی کی تھی اور آئندہ انشاللہ مذید کم کریں گے اور ہم بجلی کو ٹھیک کر کے سستی بھی کریںگے دھرنے والوں نے ملک کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا یہ ہمارے کا موں سے جل رہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو بلندیوں کی طرف لے جا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔