پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی روئنگ چمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے تین روزہ پندرہویں ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی روئنگ چمپئن شپ 2016-17ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 448پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب 368پوائٹس کیساتھ دوسرے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور 170پوائنس کیساتھ تیسرے نمبر رہیں۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی ، ایمپیریل یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف ویٹرینیر ی اینڈ اینیمل سائنسز نے بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشنز حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :