پنجاب یونیورسٹی طالبات کی وزیر اعلیٰ ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی کی طالبات نے پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہ وزیر اعلیٰ نعت اور قرآت 2017ء مقابلوںکی فیمیل کیٹیگر ی میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔

(جاری ہے)

ان طالبات میںشعبہ زوالوجی سے سعدیہ اشرف نے پہلی اورشیخ زید اسلامک سنٹر سے ثمن علی نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بالترتیب ایک لاکھ روپے اور پچاس ہزار روپے نقد بطور انعامات جیت لئے ۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طالبات کو مبارک باد دی ہے۔