چیچہ وطنی، گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ مسیحی شخص نے موت کو گلے لگا لیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:19

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ مسیحی شخص نے موت کو گلے لگا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرسیچن کالونی گئو شالہ وارڈ نمبر21کے رہائشی بابر مسیح نے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

مرنے والے شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا ہے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے جمعہ کی شام کو گلے میں پھندہ ڈال لیا اور اپنے کمرے کے پنکھے سے جھول گیااور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔متوفی ایک بچے کا باپ تھا۔

متعلقہ عنوان :