لاڑکانہ،تھانہ ماہوٹا کے حدود میں محنت کش کے جھونپڑی میں آتشزدگی ،ایک سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:19

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) لاڑکانہ کے قریب تھانہ ماہوٹا کے حد میں محنت کش کے جھونپڑی کو آگ لگ گئی،ایک سال کا بچہ جھلس کر دم توڑگیا، دیگر ضروری سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ماہوٹا کے حد گاؤں علی شیر کھوکھر میں غریب محنت کش اکبر علی شر کے جھونپڑی کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس کے 12 ماہ کا معصوم بچہ حبدار شر جھلس کیا جو بعد میں دم توڑگیا۔ پولیس کے مطابق جھونپڑی کو آگ لگنے کی اطلاع پر جائے وقوعہ کا معائنہ کرچکے ہیں تاہم اسے آگ لگانے کے متعلق کوئی شواہد نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :