لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کے فزکس کا پرچہ لیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے ہفتے کے روز گیارہویں جماعت کے فزکس کا پرچہ لیا گیا جس دوران حسب معمول مختلف امتحانی مراکز میں امیدواروں کھلے عام گائیڈوں، موبائل فون اور دیگر کاپی کے مواد کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف دکھائی دیئے جبکہ امیدواروں کے رشتہ دار اور مددگاروں کا بھی امتحانی مراکز کے باہر رش رہا جو امیدواروں کو چپڑاسی اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے کاپی کا مواد بھیجواتے رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی چھاپہ ٹیموں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے 70 امیدواروں کو کاپی کیس کرتے ہوئے 9 جعلی امیدواروں کو پکڑ کر امتحانی مراکز سے باہر کردیا۔