14 مئی کو ہونے والی ملین مارچ عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انیس قائم خانی

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:15

14 مئی کو ہونے والی ملین مارچ عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے میں اہم سنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ 14 مئی کو ہونے والی ملین مارچ عوام کے بنیادی حقوق حاصل کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے عوامی آج تک جنہیں حقوقِ دلوانے والا سمجھ رہے تھے انہوں نے دھوکہ دیا، پاک سرزمین پارٹی استحکام پاکستان اور خوشحال عوام کے لیُ وجود میں آئی ہے اور ہم کراچی شہر کے عوام کو کسی صورت تنہا بے بس و لاچار نہیں چھوڑیں گی․انہوں نے کہا کہ ہم اس شہر کے عوام کے بنیاد حقوقِ حاصل اور مسائل کو انکے گھر کے سروازے پر حل کروانے کی جدوجہد کررہے ہیں کراچی کے تمام افراد پاک سرزمین پارٹی کی آواز ہر لبیک کہتے ہوئے ہمارے کاروان میں شامل ہوکر حقوق کے حصول اور ان کے تحفظ کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کروانے میں ہمارے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری احتجاجی مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے اب کارکنان گھر گھر جائیں اور لوگوں کو پاک سر زمین پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور 14مئی کو ہونے وال ملین مارچ میں آنے کی دعوت دیں․ کراچی کے تمام افراد بلا امتیاز رنگ ونسل زبان مذہب اپنے بنیادی حقوق اور اپنی آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے اس ملین مارچ میں بھر پور تعداد میں شرکت , کراچی کو حقیقی معنی میں عروس البعلاد بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں کراچی کی ترقی کراچی میں رہنے والے ہر فرد کی ترقی کو یقینی بنانے کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔