صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے 27ارب روپے کی لاگت سے چار صنعتی پارک اور ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ‘ ذرائع

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے 27ارب روپے کی لاگت سے چار صنعتی پارک اور ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔صنعتی پیداوار بڑھانے کے لئے گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہم اور ٹیکسوں میں چھوٹ کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون اور صنعتی پارکوں کا قیام بھی ، جن کیلئے صنعتکاروں کو متعدد مراعات کی پیشکش کی گئی ہے ، حکومت کے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں اب تک 27ارب روپے کی لاگت سے چار صنعتی پارک اور ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے ۔ ان میں کورنگی کریک ، بن قاسم اور رچنا پارک اور خیرپور صنعتی زون شامل ہیں۔