وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہوں گے،افتخارچوہدری

آج بانی ایم کیوایم کا ملک میں نام و نشان تک نہیں، وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے ،ساتھیوں نے گروپ بنالیے،سابق چیف جسٹس

ہفتہ 29 اپریل 2017 18:15

وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہوں گے،افتخارچوہدری
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے کہا وزیراعظم جے آئی ٹی میں اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہوں گے۔ دوججز نے کہہ دیا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔سکھر میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بعد نوازشریف اجمل پہاڑی کی طرح کھڑے ہونگے، ہر جگہ سے آواز بلند ہورہی ہے، نواز شریف استعفیٰ دو، 2 ججز نے واضح کہا نواز شریف صاد ق اور امین نہیں۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری نے کہا کہ لوٹنے اور بچوں کیلئے دولت بنانے والے رہنما رہزن ہوتے ہیں، عہد کرنا چاہئے کرپشن اور ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔سابق چیف جسٹس کا 12 مئی کے حوالے سے کہا کہ 12مئی کے واقعہ کا مقدمہ مختلف اوقات میں زیرِ سماعت رہا، 12مئی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وسیم اختر نے اعترافی بیان میں بتایا کس کا ہاتھ تھا۔بانی ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ آج بانی ایم کیوایم کا ملک میں نام و نشان تک نہیں، وہ لندن میں منہ چھپائے بیٹھا ہے اور ساتھیوں نے گروپ بنالیے۔