پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے بعد وزیراعظم کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے ،میر محمد صادق عمرانی

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:57

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے بعد وزیراعظم کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے حکومت قومی راز عام کرنے اور کپشن و لوٹ مار کے مرتکب حکمران طبقہ صادق اور امین نہیں رہے پیپلز پارٹی کی سیاست پاکستان کے سیاسی و معاشی و اقتصادی استحکام اور غریب و مظلوم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے عمرانی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران طبقہ اقتدار کے نشے میں مدہوش ہیں ،پانامہ لیکس اور ڈان لیکس کے سکینڈل ثابت ہونے پر وزیراعظم دوسروں کی قربانی کرنے کے بجائے اب اپنی قربانی دیں وزیراعظم نوازشریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پارلیمنٹ عدلیہ اور میڈیا کی بالادستی اور آزادی پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی امن واستحکام فروغ پاسکتی ہے انھوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سوئپ کریں گے عوامی طاقت سے تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے کارکنان عام انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کردیں انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی مضبوط اور خوشحال فیڈریشن کی ضمانت ہے ۔