قصبہ ڈھڈیال میں دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:57

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) قصبہ ڈھڈیال میں دو بجلی چوروں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔ محمد سرفراز خان سب ڈویژن ڈھڈیال نے پولیس کو درخواست دی کہ دوران چانچ پڑتال اسامہ ولد صفدر حسین ساکنہ ڈھڈیال جو کہ میٹر کو الٹا کر کہ بجلی چور کر کے حکومت کو خاطر خواہ نقصان پہنچا رہا تھا، اے ایس آئی عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور درخواست میں محمد خان ولد منور خان جس نے گھریلو میٹر کو زرعی استعمال میں لاکر بجلی چور ی کی اور حکومت کو نقصان پہنچایا اس کیخلاف بھی بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :