محلہ صدیقی تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چار افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:57

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) محلہ صدیقی تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں چار افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

اسد مطلوب ولد مطلوب حسین نے پولیس کو بتایا کہ محمد دوریز ولد محمد دین ، افگن عباس ، اختر عباس اور اکبر عباس نے حملہ آور ہوکر اس کو ناحق مضروب کیا۔ اے ایس آئی شاہد بلال نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

متعلقہ عنوان :