عوام مردم شماری میں بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیں ، انجمن تاجران لورالائی

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:23

لورالائی۔29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) انجمن تاجران رجسٹرڈ لورالائی کے صدر محمد صابر کاکڑ ، سینئر نائب صد ر محمد جمیل اوتمانخیل ، جنرل سیکرٹری محمد عثمان جلالزئی اور دیگر عہدے داروں نے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مردم شماری جو اٹھارہ سال کے بعد پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زیر نگرانی ہورہی ہے،ایک بہت اچھا اور احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری سے نہ صرف آبادی میں بھی اضافہ ہوگا بلکہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعد اد بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اورخصوصاً بلوچستان کے محب وطن عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ یہ مردم شماری پاک فوج کی نگرانی میں ہورہی ہے تو اس میں کسی شک و شبہ اور کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے اورمردم شماری شفاف ہوگی اور کسی بھی قوم سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

عوام کوبھی چاہیے کہ وہ بھی مردم شماری کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں کیونکہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم مردم شماری کے عملے کو صحیح اور درست معلومات فراہم کریں تاکہ مردم شماری کے عملے کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کی سلامتی و بقا قدرتی آفات اور ہر قسم کی دہشت گردی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اپنا اولین فرائض منصبی سمجھتے ہے۔

متعلقہ عنوان :