طلباء و طالبات اور اساتذہ کے دفود کا ایوانِ کارکنانِ کا دورہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)کڈز لائسیم برج اٹاری کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ لیڈی میکلیگن گرلز ہائی سکول‘ لاج روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ووکیشنل آر-ایس-ایل-این‘ جین مندر لاہور‘ علی المراد ہائی سکول‘ علامہ اقبال روڈ‘ گڑھی شاہو‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ برکت ٹائون‘ سگیاں‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ بیگم کوٹ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 472 تھی۔