جی سی یو میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کوالٹی اینہانسمینٹ سیل اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت طلباء ،اساتذہ اور سٹاف ممبران کے لیئے 3روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

(جاری ہے)

ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی/ ایڈز کے مفت ٹیسٹ کیئے گئے،جبکہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔جی سی یوکی ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمینٹ سیل ارم سہیل کے مطابق تقریبا 1ہزار سے زائد طلباء واساتذہ کو مفت ہیپاٹائٹس کی ویکسینیشن فراہم کی گئی ہے،اگر کسی طالبعلم اور اساتذہ کا ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ مثبت نکلا تو انہیں مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔