ٹیچر کے تشدد سے جان بحق طالبعلم کا سول ہسپتال کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم ،رپورٹ دو ہفتے کے بعد جاری کی جائیگی

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ٹیچر کے تشدد سے جان بحق ہونے والے طالبعلم کا سول ہسپتال کوئٹہ میں پوسٹ مارٹم دو ہفتے کے بعد رپورٹ جاری کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ صدر کے حدود میں گورنمنٹ پرائمری سیکول گوٹھ شاہ بیک پندرانی میں مقامی ٹیچر نے دوسری جماعت کے طالب علم امان اللہ پر تشدد کیا اور سر میں ڈنڈا مارنے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال پہنچایا جا رہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہفتے کے روزسول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم طالب علم امان اللہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ دو ہفتے کے بعد جاری کی جائیگی جس کے بچے کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

مقامی پولیس نے مقامی پولیس نے سکول ٹیچر سید نظر شاہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :