عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے لائے جائیں ،ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایاجائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے سائٹ زون ورکشاپ وسروس اسٹیشن کا معائینہ کرتے ہوئے کیا موقع پر موجود افسران وعملے کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں مرمت اور سروس کیلئے آنے والی تمام مشینری و گاڑیوں کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے مشینری و گاڑیوں کی مرمت کے کاموں میں تاخیر کے باعث عوام کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں مشکلات درپیش آتی ہیں لہذا سروس و مرمت کے کاموں میں بلاوجہ کی تاخیر سے اجتناب برتا جائے فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و عملے کو سخت دفتری کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا جبکہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے حوالے سے محکمہ سینیٹشن کے افسران کو احکامات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے گلی محلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے کیئے جانے والے اقدامات میں مذید تیزی لائی جائے خصوصا کچرہ کنڈیوں سے کچرہ کی منتقلی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائے تمام ڈرائیورز اور آپریٹر ز کو پابند کیاجائے کہ مشینری اور گاڑیوں کے استعمال میں احتیاط سے کام لیا جائے اور معمولی نقص کی شکایات بھی فوری طور پر دور کرنے کیلئے ورکشاپ سے رابطہ کیا جائے موقع پر موجود افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو ورکشاپ میں موجود گاڑیوں و مشینری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ میں لائی جانے والی گاڑیوں کی مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے جبکہ یہاں موجود سروس اسٹیشن جو کہ گذشتہ 5سالوں سے غیر فعال تھا اسے بھی فعال کردیا گیا ہے ۔