ارسا نے مختلف آبی زخائر سے 164,700 کیوسک پانی چھوڑا

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ارسا نے ہفتہ کو مختلف آبی زخائر سے 164,700 کیوسک پانی چھوڑا جبکہ آبی زخائر میں پانی کی آمد 202,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ارسا کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405.65 فٹ رہی جو کہ ڈیڈ لیول سے 25.65فٹ بلند ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد 44,700 کیوسک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 70,000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کا لیول 1136.10فٹ رہا جو کہ ڈیڈ لیول سے 96.10فٹ بلند رہا۔ڈیم میں پانی کی آمد 63,000 کیوسک اور اخراج 75000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کالا باغ،تونسہ اور سکھر بیراجوں سے پانی کا اخراج بالترتیب 73,200, ،46,900 اور 11,200کیوسک رہا۔اس طرح دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر 28,900 کیوسک اور دریائے چناب سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر 5400کیوسک کا پانی چھوڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :