سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فیڈریشن اسلام آبادکے زیراہتمام عالمی یوم مئی پر شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان جلسہ وریلی کا انعقاد کیا جائیگا

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین اور پاکستان ورکرز فیڈریشن اسلام آبادکے زیراہتمام عالمی یوم مئی کے موقع پر فائر بریگیڈ ہال سیکٹرG-7/1اسلام آباد میںمورخہ 01-05-2017 بروزسوموار صبح 10:00بجے شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ وریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک ابراراحمد ،میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز و بورڈ ممبران ،ڈپٹی میئرز محمد اعظم خان ،چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ ،سید ذیشان علی نقوی ،یوسی چیئرمینز ،وائس چیئرمینز ،کونسلرز،پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم بھٹی ،چوہدری ندیم ،غلام رسول ،او جی ڈی سی ایل یونین کے انصر محمود،اخبار فروش یونین اسلام آباد کے صدر چوہدری شریف ،اے ٹی وی یونین کے صفدرنفیس ،پی ڈبلیو ڈی (سی بی اے )یونین کے اسلام الدین خان ،مزدور رہنماء پاکستان ووڈ ورکرز تعمیراتی فیڈریشن کے چیئرمین راجہ وقار حسین ،زیڈ ٹی بی ایل یونین کے اقبال خٹک ،ملک شمیض اعوان ،چیمبر آف کامرس و تاجر نمائندگان ،سول سوسائٹی ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ، ممبرمیٹروپولیٹن کارپوریشن محمد ساجد عباسی سمیت تمام مزدور تنظیموں کے نمائندگان ،عہدیداران اورسی ڈی اے محنت کش کثیرتعداد میں شرکت کریں گے،جلسہ میں شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوںکو خرا ج تحسین پیش کیا جائے گا،بعد ازاں فائربریگیڈ سے پی آئی ڈی تک ریلی نکالی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :