سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں ،اخلاقی ،سیاسی ،معاشی ،تعلیمی کرپشن کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے سراج الحق یکم مئی کو ماہی گیروں مچھیروں اورمزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کی پریشانیوں کو اُجاگر کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

گوادر کے عوام منتخب نمائندوں کے رحم وکرم پر ہیں حکمرانوں نے عوام کوحالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔عوام سراج الحق کا گوادر پہنچنے پر تاریخی استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں سراج الحق کے دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے ماہی گیروں ومچھیروں سے بھی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں ہم خواتین ونوجوانوں اوربزرگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کررہے ہیں سی پیک کو صرف پنجاب چائنا روٹ بناناتعصب نفرت کو ہوا دیگاحکمران بلوچستان کے پسماندگی غربت بے روزگاری کو دیکھتے ہوئے سی پیک میں خصوصی توجہ دیں بلوچستان کابائی پاس کرکے سی پیک کی کامیابی کے خواب دکھنا احمقانہ حرکت ہے گوادر وبلوچستان کی ترقی سے بلوچستان کی معیشت وابستہ ہیں بلوچستان کے عوام علمائے کرام اورنوجوان جماعت اسلامی کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں ہم بلوچستان کو اغیار بیرونی دشمنوں کیلئے کھلی چراگاں بنانے کی ہر سازش کی مخالفت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :