پاک فوج کا موقف بالکل درست ہے ،ْطارق فاطمی کو ہٹانا کافی نہیں ،ْنعیم الحق

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:58

پاک فوج کا موقف بالکل درست ہے ،ْطارق فاطمی کو ہٹانا کافی نہیں ،ْنعیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصا ف کے ترجمان نعیم الحق نے ڈان لیکس رپورٹ پر پاک فوج کے موقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ،ْحکومت سچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس پر حکومتی رپورٹ مسترد کرنے کے حوالے سے پاک فوج کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طارق فاطمی کو ہٹانا کافی نہیں ہو گا ،ْ پی ٹی آئی اس معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم متنازع بن چکے ہیں جن پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے اس سے قبل پاناما لیکس اور ماڈل ٹائون کی رپورٹ بھی دبا نے کی کوشش کی اور اب اس رپورٹ کو بھی دبا کر رکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :