دس ارب روپے کی آفرکی پیشکش ،ْ مسلم لیگ (ن)معاملے پر ہر حد تک جائیگی ،ْ سعد رفیق

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:58

دس ارب روپے کی آفرکی پیشکش ،ْ مسلم لیگ (ن)معاملے پر ہر حد تک جائیگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پاناما لیکس کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے کی پیشکش کے دعوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت عمران خان سے اس الزام کا جواب لینے کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

ایک انٹرویو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان خواہشات کی سیاست کرتے آئے ہیں ،ْپہلے انہیں وزیراعظم بننے کا خواب نظر آتا تھا اور اب انہیں خوابوں میں 10 ارب روپے نظر آتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر معاملہ عدالت میں گیا تو عمران خان کو معلوم ہوگا کہ قانون کیا ہوتا ہے، لہذا اب ہم اس جھوٹ پر ان کی جان نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سے ہر جگہ اب ایک ہی سوال کیا جائے گا کہ آخر 10 ارب روپے کی آفر انہیں کی کس نے تھی'۔

اس سوال پر کہ پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد اب حکومت کا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا لیگی رہنما نے واضح کیا کہ ان کی جماعت اپنے 5 سال پورے کریگی اور تمام منصوبوں کو 2018 تک مکمل کرلیا جائیگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ گذشتہ 4 سال میں ہمارے لیے عمران خان اور ان کی جماعت نے کافی مشکلات پیدا کی وہ وقت بھی گزر گیا تو اب یہ 1 سال بھی گزر جائیگا۔انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں، تحریک انصاف گندی سیاست پر اتر آئی ہے، لیکن یہ بات ہمارے مخالفین کو معلوم ہے کہ ہم اپنا وقت مکمل کیے بغیر نہیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :