متنازعہ خبرکےپیچھےکوئی اورنہیں بلکہ وزیراعظم خودہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

نوازشریف سکیورٹی رسک ہیں،حکومت نےسفارشات پرمکمل عملدرآمدنہ کرکےایک اورجرم کیاہے۔سربراہ عوامی تحریک کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 16:37

متنازعہ خبرکےپیچھےکوئی اورنہیں بلکہ وزیراعظم خودہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل2017ء) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ متنازعہ خبرکے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ وزیراعظم خودہیں،ڈان لیکس رپورٹ پرمکمل عملدرآمدہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈان لیکس رپورٹ پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سکیورٹی رسک ہیں جبکہ ان کے مفادات دیارغیرمیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سفارشات پرمکمل عملدرآمدنہ کرکے ایک اورجرم کیاہے۔

متعلقہ عنوان :