38 بچوں کو جنم دینے والی 37 سالہ خاتون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 16:33

38 بچوں کو جنم دینے والی 37 سالہ خاتون
یوگانڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء): یوگانڈا میں 38 بچوں کو جنم دینے والی ایک 37 سالہ خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوگانڈا کی رہائشی مریم نباتانزی کی والدہ نے حال ہی میں پیدا ہوئے بچے کے علاوہ باقی تمام بچوں کو گھر پر ہی جنم دیا۔ رپورٹس کے مطابق 4 ماہ قبل پیدا ہونے والے بچے کو مقامی اسپتال میں سی سیکشن کے ذریعے پیدا کیا گیا۔

مذکورہ خاتون نے حیرت انگیز طور پر 6 مرتبہ جڑواں، چار مرتبہ تین ، تین اور تین مرتبہ چار، چار بچوں کو جنم دیا۔ جن میں سے 10 بیٹیاں اور باقی 28 بیٹے ہیں۔ سب سے بڑا بچہ 23 سال کا جبکہ سب سے چھوٹے بچے کی عمر چار ماہ ہے۔ 38 بچوں کی ماہ نے بتایا کہ اس کی شادی 1993ء میں 12 سال کی عمر میں 40 سالہ شخص سے ہوئی۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ مجھے ہرگز علم نہیں تھا کہ میری شادی ہو رہی ہے۔

1994ء میں 13 سال کی عمر میں میں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ دو سال کے بعد تین بچوں کو اور اس کے ایک سال اور سات ماہ کے بعد چار بچوں کو جنم دیا۔ چھٹی ڈیلیوری تک مذکورہ خاتون 18 بچوں کی ماں تھی۔ ڈاکٹرز نے بتایاکہ خاتون کی اووری کاؤنٹ معمول سے زیادہ بڑی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹرز سے بچوں کی پیدائش کا عمل روکنے کی درخواست کی ہے جس پر مجھے بتایا گیا کہ میرا آپریشن کیا جائے گا۔

اور یہ آخری ڈیلیوری تھی۔ بچوں کی اتنی بڑی تعداد کے باوجود تمام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کروایا جا رہا ہے۔ نباتانزی کاکہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تعلیم حاصل کریں۔ میری خواہش ہے کہ میرے تمام بچے اسکول جائیں کیونکہ ان میں سے کوئی ڈاکٹر بننا چاہتا ہے تو کوئی انجینئیر اور کوئی وکیل بننے کا خواہشمند ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں جو نہیں کر سکی میرے بچے وہ کریں اور اپنے خواب پورے کریں۔