پشاور :ای او بی آئی نے تین لاکھ 56ہزار سے زائد پنشنروں کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کر دیئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ای او بی آئی نے تین لاکھ 56ہزار سے زائد پنشنش یافتگان کو اے ٹی ایم کارڈ فراہم کر دیئے ہیں ۔ ملک بھر میں پنشن یافتگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ تین ہزار سے زائد تک پہنچ چکی ہے ۔ بائیو میٹرک رجسٹریشن کے بعد اے ٹی ایم جاری کیا گیا ہے جس کے باعث ریٹائرڈ ملازمین ہر ماہ پنشن کے حصول کے لئے طویل ترین قطاروں سے نجات مل جائیگی ۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا 115اجلاس وفاقی سیکرٹری سمندر پار پاکستانی ترقی وسائل مرزا سہیل عامر نے کی اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری محنت کے علاوہ اعلیٰ افسران اور ای او بی آئی کے ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئر مین ای او بی آئی خاقان مرتضی ٰ نے کہا کہ تمام پنشن یافتگان کو ملک بھر میں بنک الفلاح کے چھ سو سے زائدمقررہ شاخوں کے لئے اے ٹی ایم کارڈ جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :