ڈان لیکس کی رپورٹ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہے،شیخ رشید

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:50

ڈان لیکس کی رپورٹ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہے،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ میں بنیادی مجرم کو بچا لیا گیا ہے یہ فیصلہ آدھا تیتر اور آدھا بیٹرہے ، ڈان لیکس کے معاملے پر درمیانی راستہ اختیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جب آرمی چیف بنے اور پہلی میٹنگ ہوئی تو سب سے پہلے ڈان لیکس کا سوال اٹھایا گیا پھر جب قمر جاوید باجوہ کھاریاں گئے تو وہاں پر بھی جوانوں نے ڈان لیکس کے حوالے سے سوالات پوچھے تو فوج کی جانب سے یہ معاملہ بڑے پیمانے پر اٹھایا گیا جس کے بعد نوازشریف حرکت میں آیا۔

شیخ رشید نے کہاکہ ڈان لیکس کی رپورٹ آدھا تیتر اور آدھا بیٹر ہے کیو نکہ اس میں بنیادی مجرم کو بچا لیا گیا ہے اور درمیان فیصلہ اختیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :