سٹیٹ بینک میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کے باعث پیر کو بند رہے گا،تمام تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:48

سٹیٹ بینک میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیل کے باعث یکم مئی 2017(پیر) کو بند رہے گا،اس دوران تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،پیر یکم مئی کولیبر ڈے کے موقع پر سندھ میں تمام سرکاری،نیم سرکاری اداروں،کارپوریشنز،لوکل کونسلز اور سندھ حکومت کے زیر انتظام آنے والے اداروں میں تعطیل ہو گی،سرکاری ملازمین ہفتہ، اتوار اور پیر کو تین تعطیلات منائیں گے۔۔