کراچی ، صائمہ ٹاوربلڈنگ میں خوفناک آتشزدگی ،درجنوںدفاترکاسامان جل کرخاکستر

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ہفتہ کی صبح آئی آئی چندریگرروڈپرواقع صائمہ ٹاوربلڈنگ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث درجنوںدفاترکاسامان جل کرخاکسترہوگیا ،فائربریگیڈنے آگ پر8گھنٹے بعد قابوپالیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح آئی آئی چندریگرروڈپرواقع صائمہ ٹاوربلڈنگ میں خوفناک آتشزدگی کے باعث درجنوںدفاترکاسامان جل کرخاکسترہوگیا،صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب لگنے والی آگ پرفائربریگیڈکے عملے نے آگ پر8گھنٹے بعددوپہرساڑھے بارہ بجے کے قریب قابوپالیا،ہفتہ کی صبح آئی آئی چندریگرروڈپرواقع 18منزلہ صائمہ ٹاورکی پندرہویں منزل پراچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بلڈنگ کی سولہویں منزل کواپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پرفائربریگیڈکی 2بعدازا،5فائرٹینڈراورایک اسنار کل موقع پرپہنچ کرآگ پرقابوپانے کی کوشش کی ،لیکن اسنارکل بارہویں،منزل تک ہی پہنچی جس کی وجہ سے آگ پرقابوپانے میں پریشانی کاسامنا ہے ترجمان فائربریگیڈکے مطابق صائمہ ٹاورمیں مختلف نوعیت کے دفاترقائم ہیںاوربلڈنگ میں دھواںاورآگ کی تپش کی وجہ سے اندرکاجائزہ لینامشکل ہورہاتھاابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے باعث آئی آئی چندریگرروڈجانے والے ٹریفک کوبند کردیاگیاتھا۔جبکہ میئرکراچی وسیم اختراوردیگراعلی حکام بھی ان کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ،اورانہوںنے امدادی کاموںکاجائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :