سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے قطری خط کو مسترد کر دیا ،عمران خان

یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی جھوٹا شخص ہمارا وزیر اعظم نہیں بن سکتا،ٹوئٹ

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:39

سپریم کورٹ کے 5 ججوں نے قطری خط کو مسترد کر دیا ،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچوں ججز نے قطری خط مسترد کر کے واضح اشارہ دیا ہے کہ کوئی جھوٹا شخص ہمارا وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے بیرون ملک موجود اپنی ناجائز جائیداد کو جائز ثابت کرنے کے لئے قطری خط عدالت عظمیٰ میں پیش کیا لیکن پانامہ لیکس مقدمے کے فیصلے میں بنچ کے پانچوں ججوں نے اس خط کو مسترد کر دیا جو اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے اور کوئی جھوٹا شخص ہمارا وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ وزیر اعظم کے ہٹانے تک کوشش جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :