Live Updates

’’پپو،ککواور الماس بوبی‘‘ نے اب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا تو جوتے ماریں گے ، عابد شیرعلی

عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے سے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، حنیف عباسی کی پٹیشن پر پی ٹی آئی والے رو رہے ہیں عمران خان کو دس ارب روپے کے الزام پر عدالتوں میں گھسیٹیں گے، جھوٹ بول کر قرآن اٹھانے والے پر خدا کی لعنت ہو آصف زرداری نے برطانوی وزیراعظم سے ہاتھ ملایا تو وہاں کے میڈیا نے کہا وزیراعظم صاحب اپنی انگلیاں گن لیں،وزیرمملکت کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:35

’’پپو،ککواور الماس بوبی‘‘ نے اب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا تو جوتے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر ’’پپو،ککواور الماس بوبی‘‘ نے وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ مانگا تو جوتے ماریں گے ، عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے سے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، حنیف عباسی کی پٹیشن پر پی ٹی آئی والے رو رہے ہیں ، عمران خان کو دس ارب روپے کے الزام پر عدالتوں میں گھسیٹیں گے، جھوٹ بول کر قرآن اٹھانے والے پر خدا کی لعنت ہو،آصف زرداری نے لندن کے وزیراعظم سے ہاتھ ملایا تو وہاں پر میڈیا والو نے کہا وزیراعظم صاحب اپنی انگلیاں گن لیں ۔

شیخ رشید نے چند سال قبال فیصل آباد میں عوامی خطاب میں کہا تھا کہ اگر وہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑدیں تو میری ماں مجھے دودھ معاف نہ کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیسکو کے نو تعمیر شدہ 132 کے وی سٹیل سکیم پاور گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے عمران خان کو ’’پپو‘‘ جہانگیر ترین کو ’’ککو‘‘ اور شیخ رشید کو ’’الماس بوبی‘‘ کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ اب اگر پپو، ککو اور الماس بوبی نے نوازشریف سے استعفیٰ مانگا تو ہم جوتے ماریں گے کیونکہ مشرف اور پیپلزپارٹی نے بھی نوازشریف کا احتساب کیا مگر کچھ حاصل نہیں ہوا اور اب تحریک انصاف سپریم کورٹ گئی اور وہاں پر بھی وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کا حساب پیش کیا ہے ، ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور انہیں تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن عمران خان قول و فعل انتشار سے بھرے پڑے ہیں پانامہ کیس کی تحقیقات کے بعد عمران خان کو عوام پاکستان میں نہیں رہنے دے گی پھر عمران خان کو اسی ریحام خان کے پاس جانا پڑے گا جس کو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جو مسلم لیگ (ن)پر دس ارب روپے کا الزام لگایا ہے عمران خان دس ارب تو دور دس روپے بھی دینے کے قابل نہیں ہے اب مسلم لیگ (ن) دس ارب روپے کے الزام پر عمران خان کو عدالت میں گھسیٹے گی اور معافی مانگنے پر بھی معافی قبول نہیں کریں گے ۔عمران خان کی اے ٹی ایم مشینیں اس کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سپیکرپر کرپشن کے الزامات ہیں پہلے وہاں پر جا کرتحقیقات کریں وہاں پر تو عمران خان کسی کا استعفیٰ نہیں لے سکے ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان پہلے دس ارب کا بہتان لگا کر اب قرآن اٹھانے کا کہہ رہا ہے کبھی قرآن پاک کو پڑھا بھی ہے ایسے جھوٹے الزام لگا کر قرآن پاک اٹھانے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔حنیف عباسی کی پٹیشن منظور ہو نے پر پی ٹی آئی والے رو رہے ہیں ، عمران خان نے اسلام آباد میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا اس سے تو مسلم لیگ (ن) کا سوات والا جلسہ بڑا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری پر سوئس عدالتوں میں کرپشن کے کیسز ہیں اور وہ وہاں سے سزایافتہ آدمی ہیں ، آصف زرداری نے جب لندن میں وزیراعظم سے ہاتھ ملایا تو وہاں کے میڈیا نے خبر نشر کی کہ وزیراعظم صاحب اپنی انگلیاں گن لیں پوری ہیں یا نہیں ۔وہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا ۔۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جو راولپنڈی کے الماس بوبی ہیں اس نے چند سال قبل فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑ تو خدا کی قسم میری والدہ مجھے اپنا دودھ معاف نہ کرے ،اب علم نہیں کہ ان کی کونسی والدہ ہے ،انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے قومی اسمبلی میں سر محل کی ملکیت کو تسلیم نہیں کیا تھا جبکہ آصف زرداری نے لندن کی عدالت میں سرمحل کی ملکیت کو تسلیم کیا ۔

اب آصف زرداری کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن جو حالیہ سندھ میں آئی ہے ان کی نیب میں انکوائری ہوگی اور آصف زرداری کو دوبارہ جیل جانا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر دسمبر اور جنوری میں ہمارے سسٹم میں اتنی بجلی پیدا ہو جائے گی کہ ہمیں لوڈشیڈنگ کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ،بجلی کے نرخ بھی کم ہو ں گے ،انشاء اللہ 21 اور22 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی ،یہ ہماری سیاسی جیت اور عوام سے کئے گئے وعدہ کے مطابق ہوں گے، عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ دس سال حکومت کرتے رہے ان ڈاکوئوں اور چوروں نے بجلی کا ایک منصوبہ بھی نہیں لگایا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات