احمدیار،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،8افراد گرفتار ،شراب ،چرس اور ناجائزاسلحہ برآمد

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون -8 افراد گرفتار شراب ،چرس اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 75/EBمیں منشیات فروشی کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے طارق کو پانچ لیٹرشراب اور 71/EBصابر کو120 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ فاطمہ جناح پارک کے نزدیک سے ساجد علی ، عرفان سکنہ محمدی چوک ، اعظم سکنہ89/EB ، پرویز سکنہ برکت چوک ،محمدافضال سکنہ قبولہ اور غلام مصطفی سکنہ31/KB کو گرفتارکرکے 6عدد بندوق 12بور ،پسٹل30 بور اور 17عدد گولیاں برآمد کرلیں مقدمات درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :