پاکپتن ، خاوندنے ساتھیوں کی مدد سے سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) خاوندنے ساتھیوں کی مدد سے سوٹوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں56ایس پی کے رہائشی ارشاد ڈوگر کی بہن کی شادی اعظم سے ہوئی تھی اعظم کی طرف سے اسکی بہن بھراواں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر وہ میکے آگئی جس پر اعظم اپنے ساتھیوںعامر وغیرہ چھ ملزمان کے ہمراہ اپنے سسرال آیا اور آتے ہی اپنے سسر شریف کو کلہاڑیوں اور سوٹوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ خواتین سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے جہیں ریسکیو1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت پر چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔