نارنگ منڈی ،گورنمنٹ سکول میں سینئر ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:29

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)گورنمنٹ ہائی سکول رفیق آباد میں سینئر ہیڈ ماسٹر محمد بوٹا سرویا کی ریٹائرمنٹ پر میونسپل کمیٹی کے سٹی چیئرمین ملک محمدعارف اور ایکس چیئرمین سردار ضراراحمدمان کی زیر صدارت الوداعی تقریب کاانعقادہوا جس میں کونسلراصغرعلی سرویا،بابرعلی اور سکول سٹاف نے ان کی شاندارکارکردگی کوسراہا اور کہاکہ ایسے عظیم استاد صدیوں بعد جنم لیتے ہیںانہوںنے طلباء پر شب وروز محنت کرکے سکول کانام روشن کیا آج سکول کاشمار تحصیل مریدکے بھرکے اعلی درجے کے سکولوںمیں ہوتاہے یہ سب ہیڈماسٹرمحمدبوٹا کی محنتوں کانتیجہ ہے سکول کاڈسپلن اور شاندارماحول دیکھ کروالدین اپنے بچوں کو یہاں داخل کروانا ایک اعزاز سمجھتے ہیںہیڈماسٹرمحمد بوٹانے جانفشانی سے محنت کرکے سکول کے وقارکو بلند کیا ہم اہل علاقہ ان کی تعلیمی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں واضح رہے کہ سکو ل سٹاف اور طلباء نے اپنے عظیم استاد کو پرنم آنکھوں سے رخصت کیا بعدازاں ریٹائرڈہیڈ ماسٹرمحمدبوٹانے معززین علاقہ سکول سٹاف اور طلباء کو ظہرانہ دیا ۔