عالمی یوم مزدور پوری دنیا کے محنت کشوںکیلئے عظیم جدوجہد کی مثال ہے ، بلوچستان لیبر فیڈریشن

سال قبل شکاگو کے جانثاروں نے محنت کش طبقہ کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کی ، بشیر احمد 1886 کے عظیم شہداء کو سلام پیش کرنے کیلئے کوئٹہ خضدار سبی سمیت تمام اضلاع میں ریلیا ںاور جلسے منعقد کیے جائینگے ، خا ن زمان

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر بشیر احمد چیئرمین خان زمان سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹریجنرل عبدالمعروف آذاد نائب چیئرمین نور الدین بگٹی نائب صدر عبدالعزیز شاہوانی سیکرٹری اطاعات عابد بٹ جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ ترین ،حبیب اللہ لانگو، غلا م مصطفی ،دین محمد عبدالحمید چراغ ملک عبدالوحید فضل محمد اور دیگر مزدور رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہر سال کی شکاگو کے عظیم شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل تمام تنظیمیں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان رجسٹرد کے پلیٹ فارم سے ریلیاں منعقد کریں گی اور شکاگو کے 1886 کے عظیم شہداء کو سرخ سلام پیش کرنے کیلئے جلسے منعقد کیے جائیں گے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان رجسٹرد کے زیر اہتمام کوئٹہ سمیت سبی خضدار قلات مستونگ نصیر آباد جعفر آباد لورالائی پشین چمن ژوب کوہلو اوستہ محمد خاران نوشکی حب اوتھل دالبندین شیرانی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروںمیں ریلیا منعقد ہوں گی اور جلسے منعقد کئے جائیں گے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی یوم مزدور اس بات کا تضاضہ کرتا ہے کہ محنت کش طبقہ کا اتحاد اور یکجہتی ہی تمام مسائل کا حل ہے اور بلا رنگ و نسل قوم و مذہب تمام تر تعصبات سے بالا تر ہوکر ایک سرخ جھنڈے تلے منظم انداد میں جدوجہد کی جائے اور ان ظالم حکمرانوں اور سامراجی طبقہ کیخلاف فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جاناچاہیے جس طرح 130 سال قبل شکاگو کے جانثاروں نے محنت کش طبقہ کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ رقم کی اور ہمیشہ کیلئے امرہوگئے یہی وہ قربانی تھی جس کی یاد میں ہر سال یوم مئی یکم مئی کے روز پاکستان سمیت پوری دنیامیں جلسے و جلوس منعقد کئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :