نصیرآباد میں چھتر سمیت کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں ہے پورے ضلع میں پولیس کی رٹ قائم ہے،ظہور بابر آفریدی ایس ایس پی

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:29

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے کہاکہ نصیرآباد میں چھتر سمیت کوئی علاقہ نو گو ایریا نہیں ہے پورے ضلع میں پولیس کی رٹ قائم ہے نصیرآباد کے سرحدی علاقوں سے جرائم پیشہ افراد کے داخلے کو روکنے کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی بھی ہائی الرٹ ہے پولیس تھانوں میں پبلک رلیشن آفیسر(پی آر اوز )کی تعنیاتی سے پولیس تھانوں میں آنے والے متاثرین کا ڈیٹا حاصل ہو اور عوام کو فوری رلیف فراہم کیا جائے گا جرائم کی روک تھام کیلئے شہری آبادی میں گھروں اور اسلحہ لائنسوں کا بھی ڈیٹا لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سابق صدر نصیراحمد مستوئی غلام مصطفی مینگل کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد میں عبدالله رند واحد بخش جتوئی یوسف بلوچ بھی شامل تھے انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں پولیس کا مورال بلند ہونے سے کرائم میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جرائم پیشہ افراد اور پتھایداروں سہولت کاروں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے اور کہاکہ امن امان کی بحالی اور علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کا فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اور کہاکہ تھانوں میں عوام کی رسائی کو یقینی بنا دیا گیا ہے عوام سے ذیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جس علاقے میں کرائم ہوا اس کا ذمہ دار علاقے کا ایس ایچ اوزودیگر عملہ ہو گا مسروقہ موٹر سائیکلوں بر آمد گی جارہی ہیں جو ایس ایچ اوز مسروقہ سامان ہونے والی واردات کے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :