کراچی سے دادو جانے والی کار ٹرک سے ٹکرا گئی ،ایک ہی خاندان کے 5افراد زخمی ،ایک کی حالت نازک

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:27

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی سے دادو جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی، زخمیوں میں ایک حالت نازک، تفصیلات کے مطابق کراچی سے دادو جانے والی تیز رفتار کار بھگو ٹوڑو کے مقام پر سامنے سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں شکیل شیخ، دین محمد شیخ، اور مسمات کلثوم اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جبکہ مسمات کلثوم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جسے جامشورو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو سیہون ہسپتال لایا گیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دے کر داخل کردیا گیا ہے لکی شاہ صدر پولیس مقدمہ داخل کرکے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :