حضرت لعل شہباز قلندر کا 765 واں سالانہ عرس مبارک 15 مئی سے سیہون شریف میں شروع ہوگا

گرمی کے پیش نظر زائرین کو سہولت دینے کیلئے ہیٹ اسٹروک فرسٹ ایڈ مراکز اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی جائیں گی

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:27

حضرت لعل شہباز قلندر کا 765 واں سالانہ عرس مبارک 15 مئی سے سیہون شریف میں ..
سیہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) حضرت لعل شہباز قلندر کا 765 واں سالانہ عرس مبارک 15 مئی سے سیہون شریف میں شروع ہوگا، گرمی کے پیش نظر زائرین کو سہولت دینے کے لیئے ہیٹ اسٹروک فرسٹ ایڈ مراکز اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں قائم کی جائیں گی، عرس کے موقعے پر محفوظ سفری سہولت کے لیئے لاہور اور کراچی سے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی، جبکہ درگاھ پے جاری تعمیراتی کام عرس سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 3 روزہ عرس مبارک 18 شعبان سے 20 شعبان بمطابق 15 مئی سے 17 مئی تک سیہون شریف میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیئے تمام کوششیں بروئے کار لائے جایئں گے گرمی کے پیشے نظر سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی طرف سے درگاھ کے اندر اور شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک سینٹر فرسٹ ایڈ مراکز اور موبائیل ایمبولینس سروسز قائم کیئے جایئں گے جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جبکہ انتظامیا کی طرف سے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگا دی جائیں گی اور زائرین میں منرل واٹر کی بوتلیں بھی تقسیم کی جایئں گی زائرین کو محفوظ سفری سہولت کے لیئے محکمہ ریلوے نے خصوصی ٹرین لاہور اور کراچی سے چلائی جائے گی انڈس ھائی وے پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیئے ھائی وے پولیس 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی پر معمول رہے گی امن اماں کی بحالی کو یقینی بنانے اور ناخوش گوار صورتحال کو نمٹنے کے لیئے ایف سی رینجرز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی جائے گی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیئی150سے زائد سی سی ٹی وی کیمرائیں درگاھ اور شہر بھر میں نصب کی جایئں گی جبکہ فضائی نگرانی کے لیئے ڈرون کیمرائیں فضاء میں بھیج دی جایئں گی دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاھ میں بم دھماکے کی وجہ سے پنہچنے والے نقصان کو ازسر نو کو تعمیر کرنے اور درگاھ کی تزئین و آرائش کو عرس سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :