شیخوپورہ ،دو ماہ قبل اغواء ہونیوالے 12سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش گندم کے کھیتوں سے برآمد

فیصل کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ، تفتیش شروع

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:27

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) دو ماہ قبل اغواء ہونے والے 12سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش گندم کے کھیتوں سے برآمد ہو گئی ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ پنڈی میں غریب محنت کش کے بیٹے 12سالہ فیصل کو دو ماہ قبل اغواء کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج ہے ۔

گزشتہ روز گندم کی کٹائی کے دوران ایک لاش ملی ۔ پولیس موقع پر پہنچی تو مقتول کی شناخت 12سالہ فیصل کے نام سے کی گئی ۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا ۔ تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہے اور مزید حقائق رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :