چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور نے کوٹ رادھاکشن شہر سی14مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے

نومنتخب چیئر مینز مستحقین زکوٰة کا انتخاب ذاتی پسند یا ناپسند سے بالا تر ہو کر کریں ‘ایمانداری کیساتھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جائے جو صحیح زکوٰة کا حقدارہے ‘چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے تحصیل کوٹ رادھاکشن شہر سی14مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے نومنتخب چیئر مینوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیل کیمطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے تحصیل کوٹ رادھاکشن شہر کی 14مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ روز انکے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نو منتخب مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کو نوٹیفکیشن دیئے گئے ۔

اس موقع پر دائود انیس قریشی ، ممبر ضلع کونسل چوہدری رائوف نواب ، ڈسٹرکٹ ممبر ہیلتھ برائے زکوٰة سردار جمال ، ارسلان صادق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ کوٹ رادھاکشن شہر سے جن مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں ان میں اظہر علی محمود (دیوانی مرلہ گردی )،افتخار احمد (میاں قاسم علی روڈ) ‘غلام مصطفی (محلہ جج والا )‘خالد سیف اللہ (محلہ راجہ شیر افضل ) ‘سجاد احمد (محلہ بگھیل سنگھ والا ) ‘ملک غلام محی الدین اجمل (جناح پارک ) ‘محمد یوسف حیات (محلہ بھگیانیہ ) ‘محمد انور (رضا مارکیٹ ) ‘سجاد حسین غوری (پاک بازار ) ‘محمد ستار سیف (محلہ انصاریاں ) ‘محمد رفیق (میو محلہ ) ‘طیب علی (گوہر علی سٹریٹ ) ‘خلیل احمد خرم (قلعہ سردار مان سنگھ ) اورشاہد محمود (نئی آبادی مان سنگھ )شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے کہا کہ مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئر مینوں کا انتخاب سو فیصد میرٹ پر کیا گیا ہے تا کہ مستحقین زکوٰة کو دیانتداری کیساتھ انکا حق پہنچایا جاسکے ۔ انہوں نے نئے مقرر کئے جانیوالے مقامی چیئر مینوں کو ہدایت کی کہ وہ مستحقین زکوٰة کا انتخاب ذاتی پسند یا ناپسند سے بالا تر ہو کر کریں تا کہ حقدار کو اسکا حق مل سکے کیونکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور نادار لوگ اس معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے یہ ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ بنتا ہے کہ ہم ایمانداری کیساتھ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو صحیح زکوٰة کے حقدار ہوں ۔