پنجاب کا بجٹ مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائیگا

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:27

پنجاب کا بجٹ مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پنجاب کا بجٹ مالی سال برائے 2017-18 مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا آئندہ سیشن 20مئی کو بلایا جائے گا او ر متوقع طور پر پنجاب کا بجٹ مئی کے آخریا جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ پنجاب حکومت کا یہ آخری بجٹ ہوگا ۔