کسانوں کو 100فیصد منظور شدہ کاٹن بیج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) موجودہ سیزن کے دوران کاٹن کی ریکارڈ پیداوار کے حصول کی غرض سے کسانوں کو 100فیصد منظور شدہ کاٹن بیج کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،رواں سیز کے دوران ملک بھر میں کسانوں کیلئے تقریبا 38000میٹرک ٹن منظورشدہ بیج دستیاب ہوگی۔وزارت ٹیکسٹائل صنعت کے حکام نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم خریف 2017-18 کیلئے کاٹن بیچ کی مجموعی ضرورت چالیس ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منظور شدہ بیچوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ڈیلروں کو معیاری بیج کی مارکیٹوں میں دستیابی کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلروں سے کہا گیا ہے کہ مقررہ منظور شدہ اور معیاری بیجوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔رواں خریف سیزن کے دوران ملک بھر میں 3.118 ملین ہیکٹر اراضی پر کاٹن کی فصل کاشت کی جائیگی جبکہ کاٹن کی پیداوار کا ہدف گزشتہ سال کے 14.1ملین کے مقابلے میں 14.40ملین گانٹھ مقرر کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں2.429 ملین ہیکٹرز، سندھ میں0.650ملین ہیکٹرز ،بلوچستان 0.038 ملین ہیکٹرز اور خیبر پختونخوا میں 0.001 ملین ہیکٹرزاراضی پر کاٹن کی فصل کاشت کی جائیگی۔