عافیہ موومنٹ عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں ہر جماعت کی حمایت کریگی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:02

عافیہ موومنٹ عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں ہر جماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ موومنٹ عوام کے آئینی حقوق کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں جدوجہد کرنے والی ہر جماعت کی حمایت کرے گی۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے امریکی قید ناحق میں 14 سال گذرنے کی وجہ آئینی حقوق اور قانون کا احترام اور ادا نہ کرنا ہے۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئے عافیہ موومنٹ پاکستان تحریک انصاف کے’’ حقوق کراچی مارچ‘‘ کی بھی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک جانب ہماری حکومتوں اور سرکاری حکام نے ’’عوام کے آئینی اور بنیادی حقوق ‘‘کی ہمیشہ کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے تو دوسری جانب اپوزیشن کا کردار بھی شاندار نہیں رہاہے ۔

(جاری ہے)

اگر عافیہ کے معاملے میں حکمران اور اپوزیشن پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کرتے تو عافیہ آج جرم بے گناہی کی پاداش میں امریکی جیل میں نہ ہوتی بلکہ اپنی ماں، بچوں اور اہلخانہ کے ساتھ ماہر تعلیم کی حیثیت سے ملک اور قوم کی خدمت کررہی ہوتی۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے اورعوام کی خوشحالی کیلئے ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانے والے حکمران اور اپوزیشن ناگزیرہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :