سابق آئی جی غلام حیدرجمالی ودیگر کیخلاف دائر کرپشن ریفرنس کی سماعت 6مئی تک ملتوی

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق آئی جی غلام حیدرجمالی ودیگر کیخلاف دائر کرپشن ریفرنس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کردی ہے۔آئندہ سماعت کے دروان ملزمان پر فرس جرم عائد کی جائے گی۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق آئی جی غلام حیدرجمالی ودیگر کیخلاف دائر کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میںسابق آئی جی غلام حیدرجمالی، سابق آئی جی فنانس فداحسین،سابق ایس پی غلام نبی کیریو، میرمحمد اورغلام رضاسولنگی سمیت دیگر پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 6مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب حکام کے مطابق میںسابق آئی جی غلام حیدرجمالی، سابق آئی جی فنانس فداحسین،سابق ایس پی غلام نبی کیریو، میرمحمد اورغلام رضاسولنگی سمیت دیگر نے ایس آر پی حیدرآباد میں جعلی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو 50کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :